Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہیلی کاپٹر کیس،عمران خان نیب میں پیش نہیں ہونگے

اسلام آباد ...تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے خیبر پختونخوا کا سرکاری ہیلی کاپٹر استعمال کرنے کے معاملے میں نیب میں پیش ہونے سے معذرت کرلی۔ انہوں نے موقف اختیار کیا کہ انتخابی مصروفیت ہیں۔ انتخابات کے بعد نیب جب بلائے گی پیش ہو جائیں گے۔ عمران خان کے وکیل بابر اعوان نے نیب کی جانب سے طلبی کے نوٹس کا جواب بھییج دیا۔ انہوں نے کہا کہ انتخابات سر پر ہیں۔عمران خان تحریک انصاف کی انتخابی مہم کی قیادت کررہے ہیں۔ بدھ کو پہلے سے طے شدہ مصروفیات کے باعث نیب میں پیش ہونا مشکل ہے۔ نیب انتخابات کے بعد کوئی تاریخ مقرر کرے۔ واضح رہے کہ عمران خان نے بدھ کو نیب میں پیش ہوکر بیان قلمبند کرانا تھا۔ ان پر سرکاری ہیلی کاپٹر کے غیر قانونی استعمال سے سرکاری خزانے کو لاکھوں روپے نقصان پہنچانے کا الزام ہے۔
مزید پڑھیں:بھٹو کے نام پر سندھ کو لوٹا گیا،عمران خان

شیئر: