Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حیدرآبادی پسندے کا سالن کیسے بنائیں ؟ ‎

اجزاء۔
پسندے۔ ایک کلوگرام
دہی۔ ایک پاؤ
لال مرچ پاؤڈر ۔حسب ذائقہ
ہلدی پاؤڈر۔ ایک چائے کا چمچ
ادرک، لہسن پیسٹ۔ چار کھانے کے چمچ
پیاز۔ ایک پاؤ
خشخاش۔ چار کھانے کے چمچ
کھوپرا (پسا ہوا) ۔پچاس گرام
مونگ پھلی ۔پچاس گرام
بادام ۔پچاس گرام
ہرا دھنیا، پو دینہ۔ آدھا پاؤ (چوپ کیا ہوا)
ہری مرچ (بڑی)۔ چھ عدد (بڑے ٹکڑے کاٹ لیں)
لیموں۔ دو عدد
تیل۔ دو کپ
گرم مصالحہ پاؤڈر۔ ایک چائے کا چمچ
ترکیب۔تیل گرم کر لیں اورپیاز براؤن کر کے نکال لیں۔پیاز، خشخاش، کھوپرا، مونگ پھلی اور بادام گرائینڈر میں ڈال کرگرائینڈ کر لیں . پسندوں میں پانی، ادرک لہسن ،نمک اور ہلدی ڈال کر ہلکا سا گلا لیں۔ تیل میں گرائینڈ کیا ہوا مصالحہ، نمک، لال مرچ، ہری مرچ، ہلدی ، ادرک، لہسن اور دہی ڈال کر بھونیں ،ساتھ ہی پسندے بھی ڈال دیں۔ مصالحہ بھن جائے اور تیل الگ ہو جائے تو ایک گلاس پانی، ہرا دھنیا، پودینہ، گرم مصالحہ اور لیموں کا رس ڈال کر چمچ چلائیں۔ایک مرتبہ ابال آنے کے بعد بیس منٹ کے لئے دم پر رکھ دیں۔تیار ہو جائے تو گرم نان کے ساتھ سرو کریں۔

شیئر: