Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چیری ، صحت اور لذت ساتھ ساتھ ‎

چیری بے وقت بھوک کا میٹھا سا حل ہے جو صحت کے حوالے سے بے شمار فوائد کی حامل ہے .  اس میں اینٹی آکسیڈنٹس ، ضروری وٹامنز اور دیگر غذائیت بخش اجزاء  پائے جاتے ہیں .  چیری میں دل کو صحت مند رکھنےوالی  انتہائی اہم غذائیت پوٹاشیم کی بہتات ہوتی ہے . 
اس سے دل کی دھڑکن معمول کے مطابق رہتی ہے اور بلڈ پریشر کنٹرول میں رہتا ہے جس سے ہائپرٹینشن اور فالج کا خطرہ گھٹ جاتا ہے اور دل اور گردے مناسب طور پر کام کرنے کے قابل ہو جاتے ہیں ۔ لوٹین ، زے ایگزانتھین اور بیٹا کیروٹین جیسے کئی اینٹی آکسیڈنٹس اجزا چیری میں وافر پائے جاتے ہیں ۔ یہ مرکبات جسم کو نقصان پہنچانے والے فری ریڈیکلز سے تحفظ فراہم کرتے ہیں جو وقت سے پہلے بڑھاپا طاری کرنے ، کینسر اور دیگر خطرناک امراض پیدا کرنے کا سبب بنتے ہیں ۔ 
چیری میں ایک مفید ہارمون میلاٹونن کثرت سے موجود ہوتا ہے جو نیند کے معاملات کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے ۔ یہ کمزوری کو دور کرنے کیلئے بھی بہترین ہے ۔ ایک پیالی چیری آپ کو وٹامن کی گولیوں سے نجات دلا کر 11 ملی گرام وٹامن سی ، بیٹاکیروٹین ، وٹامن اے ، وٹامن بی 6 اور وٹامن کے فراہم کرتی ہے ۔ یہ وٹامنز خون کی نالیوں ، خون کے پٹھوں اور ہڈیوں میں ایک پروٹین کولاجن کی تشکیل کے لیے ضروری سمجھے جاتے ہیں ۔ 
چیری میں حراروں کی کم مقدار پائی جاتی ہے ۔ ایک چیری کھانے سے جسم کو صرف 4 کیلوریز ملتی ہیں ۔ اسلئے چیریز کھانے میں بے اعتدالی کی صورت میں بھی صحت کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ نہیں ہوگا ۔

شیئر: