Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عالمی مالیاتی فنڈ کا تجارتی تنازعات پر انتباہ

واشنگٹن ۔۔۔۔ عالمی مالیاتی فنڈ( آئی ایم ایف) نے کہا ہے کہ امریکہ اور اْس کے تجارتی شراکت داروں کے درمیان تجارتی تنازعات سے عالمی معاشی نموکو لاحق خطرات میں اضافہ ہو رہا ہے۔ادارے نے کہا کہ بعض بڑی معیشتوں میں نموکی شرح بظاہر زیادہ سے زیادہ سطح پر پہنچنے کے بعد اب کم ہو رہی ہے۔ 2018 ء کے لیے جاپان کی شرح نموکے تخمینے کو اپریل میں جاری کیے گئے گزشتہ تخمینے کے مقابلے میں 1.2 فیصد سے کم کر کے ایک فیصد کر دیا گیا ہے۔ یورو زون میں افزائش کے تخمینے کو 2.4 سے کم کر کے 2.2 فیصد کر دیا گیا ہے۔آئی ایم ایف نے یہ بھی خبردار کیا ہے کہ تجارتی تنازعات میں شدت آنے سے مالیاتی مارکیٹوں کے استحکام کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔ادارے نے مالیاتی مارکیٹوں میں مزید اچانک اتار چڑھائو کیلئے تیار رہنے کی غرض سے ابھرتی ہوئی معیشتوں سے کہا ہے کہ اپنی مالیاتی بنیاد کو مستحکم کریں۔
 

شیئر: