Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہواوے نووا 3 آئی اسمارٹ فون لانچ ‎

ہواوے کمپنی نے نووا 3 اسمارٹ فون کے بعد نووا 3 آئی اسمارٹ فون بھی متعارف کرا دیا ہے۔ اسمارٹ فون میں 6.3 انچ فل ایچ ڈی پلس ڈسپلے ، اینڈرائیڈ اوریو آپریٹنگ سسٹم اور اوکٹا کور ہائی سیلیکان کرن 710 پروسیسر دیا گیا ہے۔ فون کو 4 جی بی اور 6 جی بی ریم کے ساتھ 64 جی بی اور 128 جی بی اسٹوریج کے آپشن میں پیش کیا گیا ہے۔ اسٹوریج کو ایس ڈی کارڈ کی مدد سے 256 جی بی تک بڑھایا جا سکتا ہے۔ فون کے کیمرہ سیٹ اپ میں پشت پر 16 میگا پکسل اور 2 میگا پکسل کے سنسر اور فرنٹ پر 24 میگاپکسل اور 2 میگا پکسل کا کیمرہ دیا گیا ہے۔کنکٹیویٹی کے لیے فون میں فور جی ، وائی فائی ، بلیوٹوتھ ، یو ایس بی اور جی پی ایس سپورٹ دی گئی ہے۔فون کی بیٹری 3340 ملی ایمپیئر آورز کی ہے۔ 4 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج کے ساتھ فون کی قیمت 1999 یان ، 6 جی بی ریم اور 64 جی بی اسٹوریج کے ساتھ فون کی قیمت 2,199 یان ہے۔ اسمارٹ فون کو کالے ، جامنی اور سفید رنگ میں پیش کیا گیا ہے اور اس کی فروخت 10 اگست سے شروع ہوگی۔
 

شیئر: