Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

الکاٹیل 5 وی اسمارٹ فون لانچ‎

الکاٹیل کمپنی نے اپنا نیا اسمارٹ فون الکاٹیل 5 وی متعارف کرا دیا ہے۔ اسمارٹ فون میں 6.2 انچ نوچ ڈسپلے ، 1500×720 پکسل ریزولوشن ، 88 فیصد اسکرین ٹو باڈی ریشو اور گلاس پروٹیکشن دی گئی ہے۔ فون میں میڈیا ٹیک ہیلیو پی 22 پروسیسر ، 3 جی بی ریم اور 32 جی بی اسٹوریج دیا گیا ہے۔ فون اینڈرائیڈ اوریو آپریٹنگ سسٹم کے تحت کام کرتا ہے۔ فون کے کیمرہ سیٹ اپ میں پشت پر ڈوئل کیمرہ دیا گیا ہے جس میں 12 میگا پکسل اور 2 میگا پکسل کے سنسر شامل ہیں۔ فون کا فرنٹ کیمرہ 8 میگا پکسل کا ہے۔ اسمارٹ فون کی بیٹری 4000 ملی ایمپیئر آورز کی ہے ۔ فون کو نیلے اور کالے رنگ میں متعارف کرایا گیا ہے اور اس کی قیمت 200 ڈالر ہے۔
 

شیئر: