Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لڑاکا طیاروں کی فروخت روکنے پر ترکی کا احتجاج

واشنگٹن ۔۔۔ ترکی نے امریکی قانون سازوں کی جانب سے ایف 35 لڑاکا جیٹ طیاروں کی فراہمی روکنے کی کوششوں پر احتجاج کیا ہے۔امریکہ کو اس بات پر اعتراض ہے کہ ترکی امریکی ساختہ اسلحے کے برعکس روسی میزائل کا دفاعی نظام خرید رہا ہے۔واشنگٹن میں تعینات ترکی کے سفیرسردار خلیق نے وائس آف امریکہ کو بتایا کہ اگر کانگریس ترکی کو 100 سے زیادہ لڑاکا طیارے فروخت کرنے کے خلاف قانون سازی منظور کرتا ہے تو نیٹو کے2 اتحادیوں کے درمیان متنازع تعلقات کو مزید نقصان پہنچ سکتا ہے۔

شیئر: