Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سرکاری دورے پر دمشق پہنچ گئے

سعودی عرب کے وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سرکاری دورے پر شام کے دارالحکومت دمشق پہنچ گئے ہیں۔
عرب نیوز نے سعودی وزارت خارجہ کے حوالے سے بتایا کہ شہزادہ فیصل بن فرحان جمعے کو دمشق پہچنے ہیں۔
بیان کے مطابق دمشق میں شہزادہ فیصل بن فرحان کی شام کی حکومت کے عبوری سربراہ احمد الشرع اور نئی انتظامیہ کے اعلیٰ حکام سے ملاقات کریں گے۔
اس سے قبل جمعرات کو سعودی وزیر خارجہ نے لبنان کا دورہ کیا تھا۔ کسی بھی سعودی وزیرخارجہ کا 15 برس میں یہ پہلا دورۂ لبنان تھا جسے خطے سے جڑے امور میں ایک اہم ٹرننگ پوائنٹ کے طور پر دیکھا گیا۔
اس موقعے پر شہزادہ فیصل بن فرحان نے لبنان کے صدر جوزف عون کو سعودی فرمانروا شاہ سلمان اور ولی عہد شہزدہ محمد بن سلمان کی طرف سے ان کے صدر منتخب ہونے پر مبارک باد دی تھی۔
ان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب صدر جوزف عون کے افتتاحی خطاب میں اصلاحاتی اپروچ کے پیش نظر لبنان کے مستقبل کے بارے میں پرامید ہے۔
’ہمیں صدر اور نامزد وزیراعظم  پر مکمل اعتماد ہے کہ وہ لبنان میں ضروری اصلاحات پر عمل در آمد کریں گے جس سے نہ صرف لبنان پر دنیا کے اعتماد میں اضافہ ہوگا بلکہ ملک کی سیاسی اور معاشی صورتحال کے استحکام میں بھی مدد گار ہو گا۔‘

 

شیئر: