Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

23سالہ موسیقار خاتون ریڈی ایٹر کا پانی پی کر 7دن تک زندہ رہی

لنکا سٹر ..... 23سالہ خاتون موسیقار اور گلوکارہ اینجلا ہرنینڈز 6جولائی کو پورٹ لینڈ سے لنکاسٹر جاتے ہوئے لاپتہ ہوگئی تھی او ر پھر گاڑی پر اس کی گرفت بھی ختم ہوگئی تھی جس کے بعد سڑک سے گزرنے والے ایک جانور کو بچانے کیلئے اس نے موڑ کاٹنے کی کوشش کی ا ور پہاڑی سے نیچے جاگری۔ اس حادثے میں اسکا ایک بازو زخمی ہوا۔کئی دنوں تک اسکا کوئی پتہ نہ چل سکا اور عینی شاہدین کا کہناہے کہ وہ ایک غار نما گڑھے میں کار سمیت جاگری تھی جہاں اس نے ریڈی ایٹر کا پانی پی کر جان بچائی ۔ آخرکار علاقے میں ہائیکنگ کرنے والوں نے اسکی پکار سن کر اسکی جان بچائی اور وہاں سے ہیلی کاپٹر کے ذریعے اسپتال پہنچا دیا گیا جہاں و ہ اب خیریت سے ہے۔ 23سالہ اینجلا کا تعلق اوریگن اسٹیٹ سے بتایا جاتا ہے۔ جس پہاڑی سے وہ نیچے گری وہ 200فٹ اونچی تھی۔ اتنے بڑے حادثے کے بعد کچھ بھی ہوسکتا تھا مگر صرف اسکا ایک بازو زخمی ہوا۔
 

شیئر: