شہباز شریف نے2اہم شخصیات کو مارنے کیلئے کہا،عابد باکسر
لاہور...سابق انکاونٹر اسپیشلسٹ عابد باکسر نے دعوی کیا ہے کہ شہبازشریف نے 2 اہم شخصیات کو مارنے کوکہا تھا۔جلد ان اہم شخصیات کے نام سامنے لاونگا ۔ میراکوئی بھی پولیس مقابلہ جعلی نہیں، بے قصور ہوں ۔مجھ پر الزام لگایا جارہا ہے اور میں یہ بات ثابت کر دو نگا۔چیف جسٹس پاکستان سے اپیل کرتا ہوں کہ جے آئی ٹی بنائی جائے۔ عابد باکسر نے ٹی وی انٹرویو میں کہا کہ روپوش نہیں تھا۔ دبئی میں اپنے گھر والوں کے ساتھ زندگی گزار رہاتھا جب مجھے پتہ چلاکہ میرے نام پر وارنٹ نکلا ہے۔شہباز شریف نے اپنے لیفٹ ہینڈ عمر بیگ کے ذریعے میرا نام اس کیس میں ڈالا ۔عا بد باکسر نے کہا کہ آئی جی مشتاق سکھیرا اورعمر بیگ متنازعہ پراپرٹی میں نورین کے ساتھ پارٹنرز بنے۔ نورین وہ عورت ہے جس نے اپنے شوہر کو قتل کرایا ۔انہوں نے کہا کہ کسی وی آئی پی کے کہنے پر کوئی قتل نہیں کیا۔شہباز شریف نے مجھے2اہم شخصیات کو قتل کرنے کا کہا تھا۔ میرا کسی سیاسی جماعت سے تعلق نہےں ۔ عمران خان سمیت د یگر ساستدانوں سے حمایت کی اپیل کرتا ہوں ۔