بڑھے ہوئے پیٹ کو کم کرنے کے لئے محض ڈائٹنگ ہی مؤثر طریقہ نہیں ہے بلکہ چند ایسی غذائیں بھی موجود ہیں جنہیں ڈائٹ پلان کا حصہ بنا کر بڑھے ہوئے پیٹ سے جان چھڑائی جاسکتی ہے ۔ گرین ٹی کمر کے ارد گرد موجود چربی کو پگھلانے کا ایک بہترین ذریعہ ہے ۔ اس میں جسم کے فاضل مادوں اور زہریلی کثافتوں سے لڑنے کی قدرتی صلاحیت موجود ہوتی ہے ۔ گرین ٹی کا ایک حد میں رہ کر استعمال بڑھتے پیٹ کو کم کرنے کے لیے بہترین ہے . تحقیقات یہ بات ثابت کرتی ہیں کہ اومیگا تھری فیٹی ایسڈ سے بھرپور غذائیں جسم کے فاضل مادوں اور اضافی چربی سے لڑنے میں مددگار ثابت ہوتی ہیں ۔ مچھلی ، اخروٹ اور خشک میوہ جات اومیگا تھری فیٹی ایسڈ حاصل کرنے کا بہترین ذریعہ ہیں ۔
اس کے علاوہ اناج میں کثرت سے موجود فائبر جسم میں انسولین کے ردعمل کو کنٹرول کرتا ہے اور وٹامن کی کثیر مقدار جسم میں اضافی مادوں کو کم کرنے میں مدد دیتی ہے ۔ روغن بادام اور زیتون بھی ہائی بلڈ پریشر اور موٹاپے کا باعث بننے والی چربی کو کنٹرول کرنے اور جسم میں اچھے فیٹس بنانے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں ۔ روزمرہ کے کھانوں میں مختلف مصالحہ جات کا استعمال بھی جسم کے لیے مفید ثابت ہوتا ہے ۔ لہسن ، ہلدی ، دار چینی ، ادرک اور مرچیں جسم میں اضافی چربی بننے سے روکتے ہیں ۔ اسی طرح پانی کی مطلوبہ مقدار حسن سے زہریلی کثافتیں دور کرنے میں مدد دیتی ہے ۔ غذائیت سے بھرپور پھل بھی اضافی چربی سے جان چھڑانے کا موثر حل ہیں ۔ سیب ، چیری ، مشروم ، پپیتا ، پائن اور پالا پھل اور سبزیوں کا ایسا گروپ ہے جو جسم کو اضافی چربی سے نجات دلانے کا سبب بنتا ہے ۔