Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اسحاق ڈار کے ریڈ وارنٹ، ٹویٹر پر بھی بحث گرم

 
سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے ریڈ وارنٹ جاری کر دئیے گئے ہیں اور انہیں وطن واپس لانے کے لیے انٹرپول سے رابطہ کیا گیا ہے۔ اس بڑے عدالتی فیصلے پر ٹویٹر صارفین نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
عائشہ تنظیم نے ٹویٹ کیا کہ پاکستان کے سابق وزیر خزانہ کو وطن واپس لانے کے لیے ریڈ وارنٹ جاری کردیے گئے ہیں اور انٹرپول سے رابطہ کرلیا گیا ہے۔ اسحاق ڈار کرپشن کے الزام میں مقدمے کا سامنا کر رہے ہیں اور انہیں اینٹی کرپشن کورٹ کی جانب سے مفرور قرار دیا گیا تھا۔
مزید پڑھیں:انٹرپول نے اسحاق ڈار کے ریڈ وارنٹ جاری کردئیے
 بابر رحمان شاہ نے لکھا کہ اسحاق ڈار ملک میں گردشی قرضے برھانے کے ذمہ دار ہیں۔ انہوں نے آئی ایم ایف کی پالیسیوں پر صرف اس لیے عملدرآمد کرایا تاکہ وہ بیرون ملک اپنے کالے دھن کومحفوظ رکھ سکیں۔
 ڈاکٹر علی ملک نے کہا: اسحاق ڈار جیسے کر انسان کو جیل کی سلاخوں کے پیچھے ڈالنا چاہیے۔ جب نواز شریف کرپشن کے پیسوں کے ذریعے آدھا لندن خرید رہا تھا تو اسحاق ڈار اس وقت دبئی خریدنے میں مصروف تھا۔ 
مریم اسماعیل نے لکھا کہ اسحاق ڈار نے ملکی معیشت کو تباہ کردیا ہے۔ معیشت کی بحالی آئندہ حکومت کے لیے بھی ایک بڑا چیلنج ثابت ہوگی ۔ 
ڈاکٹر زیب خان نے ٹویٹ کیا کہ انٹرپول کو اسحاق ڈار کے گرفتاری کا خط موصول ہوگیا ہے۔ ایسے کرپٹ افراد کے لیے کسی قسم کی گنجائش نہیں ہونی چاہیے۔ 
مزید پڑھیں:ایفیڈرین کیس،حنیف عباسی کو عمرقید،کمرہ عدالت سے گرفتار
عدنان علی نے سوال کیا کہ اسحاق ڈار اگر ایمانداراور بے قصور ہیں تو ملک واپس کیوں نہیں آتے؟ لندن میں کیوں بھاگے پھرتے ہیں؟
 سیدہ کوثر فاطمہ نے ٹویٹ کیا اسحاق ڈار کے ریڈ وارنٹ جاری ، نواز کے جانثار اب ہونگے انٹرپول سے گرفتار۔
 عاصم سہیل نے لکھا کہ ان شاء اللہ جلد ہی اس اقدار بھی اپنے حقیقی ساتھیوں کے ساتھ اڈیالہ جیل میں ہوں گے۔
مزید پڑھیں:نقیب اللہ قتل کیس: راؤ انوار کی رہائی
 

شیئر: