ریٹنگ نہ ملنے پرسلمان کے شو کا نام تبدیل
متاثر کن ریٹنگ نہ دینے پر سلمان خان کے شو ”دس کا دم“ کا نام اور دن تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق سلمان خان کا شو ’دس کا دم‘ رواں سال جون میں شروع ہوا تھا اور توقع کی جارہی تھی کہ یہ شو ناظرین میں بہت مقبول ہوگا تاہم ایسا نہیں ہوا اور چینل انتظامیہ نے جتنی ریٹنگ کی امید لگائی تھی وہ نہ مل سکی یہی وجہ ہے کہ انتظامیہ نے شو کا نام ’دس کا دم‘ کی بجائے ”دس کا دم دار ویک اینڈ“ رکھنے کا فیصلہ کیا ہے جو اب پیر، منگل کے بجائے ویک اینڈ پر رات ساڑھے 9 بچے آن ایئر ہوگا۔رپورٹس کے مطابق ”دس کا دم“ کو ناظرین میں مزید مقبول کرنے کےلئے عوام کا داخلہ محدود کرکے زیادہ سے زیادہ معروف شخصیات کو بلایا جائےگا جس میں سلو میاں اپنے مخصوص انداز میں میزبانوں کے ساتھ کوئز گیم کھیلیں گے۔