28733 انڈین عازمین پہنچ گئے ، اعظمی
مکہ مکرمہ(عامل عثمانی) انڈین حج مشن کے ترجمان یونس اعظمی نے کہا ہے کہ اب تک 28733 ہندوستانی عازمین ارض مقدس پہنچ چکے ہیں۔ اردو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے اعظمی نے مزید کہا کہ پیر 23 جولائی کو مدینہ منورہ سے عازمین حج کا پہلا قافلہ مکہ مکرمہ پہنچے گا۔ ہندوستانی حج مشن نے عازمین کی سہولت اور ان کی دیکھ بھال کے تمام انتظامات مکمل کرلئے ہیں۔ حج مشن کی جانب سے ویب سائٹ پر بھی عازمین کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کیلئے انٹرنیٹ پر ایپ جاری کی ہے۔ جس کا ایڈریس انڈین قونصلیٹ کی ویب سائٹ سے حاصل کیا جاسکتا ہے۔