Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عمان: ایشین ہاکی چیمپینز ٹرافی کے شیڈول کا اعلان

مسقط: ایشین ہاکی فیڈریشن نے عمان میں ہونے والی5ویں ایشین ہاکی چیمپینز ٹرافی کے شیڈول کا اعلان کردیا جس میں روایتی حریف ہند کے ساتھ پاکستان کامقابلہ 20اکتوبر کو ہوگا ۔ ایونٹ 18 سے 28اکتوبر تک عمان میں کھیلا جائے گا ایشین ہاکی فیڈریشن کی طرف سے جاری کئے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ ایونٹ میں پاکستان، ہند، ملائیشیا، کوریا، جاپان اور عمان کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔19اکتوبر کو پاکستانی ٹیم کوریا، 22اکتوبر کو میزبان عمان، 24اکتوبر کو جاپان اور25اکتوبر کو ملائیشیا سے مقابلہ کرے گی۔ ایشین چیمپئنز ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ کا فائنل28 اکتوبر کو ہوگا۔پاک و ہند کی ٹیمیں 2-2مرتبہ ٹرافی جیت چکی ہیں۔ اس سلسلے کا پہلا ایونٹ چین کے شہر اورڈوس میں کھیلا گیا تھا جس میں ہند نے پنالٹی شوٹ آوٹ پر فتح حاصل کی تھی۔پاکستانی ٹیم نے 2012میں ہونے والے ایونٹ میں ہند کو4-5سے ہرا کر فتح سمیٹی تھی۔اگلے سال بھی پاکستانی ٹیم نے اعزاز برقرار رکھا تھا لیکن پھر اگلی مرتبہ ہند کو کامیاب ملی تھی ۔ملائیشیا کی ٹیم نے اب تک ہونے والے چاروں ٹورنامنٹس میں کانسی کا تمغہ جیتا ۔ اس مرتبہ ملائیشیا کی ٹیم پاکستان کے لئے چیلنج بن سکتی ہے۔

شیئر: