Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

محمد صلاح لیور پول پہنچ گئے ، ٹیم کے ساتھ امریکہ روانہ

لیور پول:مصر کی فٹبال ٹیم کے کپتان محمد صلاح نے نئے سیزن کے لئے اپنے انگلش کلب لیور پول میں شمولیت اختیار کرتے ہوئے امریکہ روانگی کیلئے لیور پول پہنچ گئے ہیں ۔ محمد صلاح فیفاورلڈ کپ 2018 سے مصر کی ٹیم کے آوٹ ہوجانے کے بعد سے تعطیلات منا رہے تھے ۔سعدیو مانے اور محمد صلاح کی آمد کے ساتھ کلب کی لائن اپ بھی مکمل ہو گئی تھی ۔ پریکٹس سیشنز میں شرکت کے بعد لیورپول کی ٹیم امریکہ روانہ ہو گئی جہاں وہ نئے سیزن کے آغاز کے طور پر چند میچ کھیلے گی ۔ لیور پول کے برازیل سے تعلق رکھنے والے نئے گول کیپر ایلیسن بیکر بھی ٹیم کے ساتھ ہیں جو نئے معاہدے کے تحت کلب کا حصہ بنتے ہوئے دنیا کے سب سے مہنگے گول کیپر کا اعزاز حاصل کرچکے ہیں۔

شیئر: