خلیج کو تیل برآمد سے روکیں گے، خامنہ ای
اتوار 22 جولائی 2018 3:00
ریاض ...ایرانی مذہبی پیشوا آیت اللہ علی خامنہ ای نے واضح کیا ہے کہ اگر ایرانی تیل برآمدات پر بندش لگائی گئی تو ایران خلیجی ممالک کو تیل برآمد کرنے سے روکے گا۔ انہوں نے سرکاری ویب سائٹ پر یہ بات باور کرائی کہ اس حوالے سے ایرانی صدر حسن روحانی نے جو تجویز پیش کی ہے وہ اس کے ساتھ ہیں۔ روحانی نے ماہ رواں کے دوران دھمکی دی تھی کہ اگر امریکہ نے ایران پر پابندیوں کے تحت تیل برآمدات میں رکاوٹ پیدا کی تو علاقے کے کسی بھی ملک کو تیل برآمد کرنے سے روکا جائیگا۔