بل میں غلطیاں نہ ہونے کے برابر ہیں، بجلی کمپنی
اتوار 22 جولائی 2018 3:00
ریاض ...سعودی بجلی کمپنی میں ادارہ صارفین کے سربراہ سلطان المطرفی نے واضح کیا ہے کہ بجلی بل کے سلسلے میں کمپنی کے اہلکاروں کی غلطیاں برائے نام ہیں۔ بعض اوقات ریڈنگ میں غلطی ہوجاتی ہے۔ ایسا بہت کم ہوتا ہے۔ اس حوالے سے ملنے والی شکایات ایک فیصد کے لگ بھگ ہیں۔ انہوں نے اعتراف کیا کہ موسم گرما کی آمد پر بل میں اضافے کے بعد صارفین کی شکایات میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ ایک لاکھ 20ہزار شکایات موصول ہوئی ہیں۔ بجلی کمپنی 13ہزار شہروں، قصبوں اور بستیوں کو سروس فراہم کررہی ہے۔