بسوں اور ٹرکوں پر اشتہاری اسٹیکر صاف کرنے کا حکم
طائف .... سعودی محکمہ ٹریفک نے گاڑیوں اور بسوں پر لگے اشتہارات کا نوٹس لے لیا۔ محکمہ نے توجہ دلائی ہے کہ اشتہارات کے اس انداز نے گاڑیوں اور بسوں کو چلتے پھرتے اشتہاری وسائل میں تبدیل کردیا ہے۔ یہ ٹریفک قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ محکمہ نے اس قسم کے اشتہارات لگانے والوں کو 30ذی الحجہ 1439ھ تک کی مہلت دی ہے اور کہا ہے کہ اس وقت تک اس قسم کے تمام اشتہارات بسوں اور گاڑیوں سے صاف کردیئے جائیں ورنہ خلاف ورزیوں پر جرمانے لگادیئے جائیں گے۔ متعدد کمپنیاں اور ادارے بسوں، ٹرکوں اور گاڑیوں پر اپنی مصنوعات کے بڑے بڑے اسٹیکرز چسپاں کراکر اپنی مصنوعات کی تشہیر کررہی ہیں۔