Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

قومی ہاکی تربیتی کیمپ مالی خطرے میں

 
کراچی:ناقص کارکردگی کا شکارپاکستان ہاکی ٹیم مالی مشکلات میں گھرگئی ہے۔ تربیتی کیمپ بھی خطرے میں پڑ گیا ہے ۔قومی کپتان رضوان سینئر، ہیڈ کوچ رولینٹ اولٹمنزاور ٹیم منیجرو سابق قومی کپتان اولمپئن حسن سردار نے کہا کہ اگرفنڈز نہ ملے تو پاکستان ایشین گیمزاور ہاکی ورلڈ کپ سے باہر ہوسکتا ہے۔کپتان نے کہا کہ جیب خالی ہوتوکارکردگی پرفرق تو پڑتا ہے۔انھوں نے کہا کہ یہ بات درست ہے کہ قومی کھلاڑیوں کوکافی عرصے سے فیڈریشن نے یومیہ الاﺅنس کی مد میں واجب الادا رقم اب تک فراہم نہیں کی تاہم اس کے باوجود ہمارے کھلاڑیوں نے چیمپیئنز ٹرافی میں عمدہ کھیل پیش کرنے کی کوشش کی اورمالی آسودگی نہ ہونے کے باوجود دنیا کی بہترین ٹیموں کے خلاف اچھی کارکردگی کامظاہر کیا۔

شیئر: