Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مکہ ، مدینہ ہائی وے پر حادثہ، 3جاں بحق،18زخمی

مکہ مکرمہ: مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ ہائے وے پر حادثے کی وجہ سے 3افراد جاں بحق اور 18زخمی ہوگئے۔ حادثے کی بنیادی وجہ گرد وغبار کا طوفان تھا جس کے باعث حد نگاہ انتہائی متاثر تھی۔
مزید پڑھیں:مکہ، مدینہ ہائی وے میں گرد وغبار کا طوفان
 تفصیلات کے مطابق مدینہ منورہ محکمہ ہلال احمر کے ترجمان خالد السہلی نے بتایا کہ طریق الہجرہ پر ہونے والے حادثے میں متعدد گاڑیوں کے درمیان تصادم ہوا۔ اطلاع ملتے ہی ہلال احمر 15موقع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی۔ زخمیوں میں سے 8حالت تشویش ناک ہے جنہیں اسپتال منتقل کرنا پڑا۔حادثے کا شکار ہونے والوں کا تعلق مختلف ممالک سے ہے۔
مزید خبروں کے لئے اردو نیوز ایپ ڈاؤن لوڈ کریں
 

شیئر: