Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکبانوں کیلئے معیاری تعلیم

  اوور سیز پاکستانی فاﺅنڈیشن (او پی ایف) سمندر پارپاکستانیوں کے بچوں کو بین الاقوامی معیار کی تعلیم پاکستان میں مہیاکرنے کیلئے پر عزم ہے ۔ا س عزم کوپایہ تکمیل تک پہنچانے کےلئے اسلام آبادکے سیکٹرF-11/2 میں 4.1ایکٹر رقبے پر محیط جدید یونیورسٹی کا قیام عمل میں لایا جائےگا جس میں سمندرپارپاکستانیوں کے بچے جدید دور کے تعلیمی تقاضوں کے تحت بزنس ایڈمنسٹریشن،مینجمنٹ سائنسز،کمپیوٹر سائنسز اور میڈیا اسٹڈیز کی ڈگریاں حاصل کر سکیں گے۔
اوپی ایف سمندرپار پاکستانیوں کی خدمات میں مزید اضافہ کرتے ہوئے اس منصوبے میں ا سٹیٹ آف دی آرٹ کلاس رومز، لائبریریاں، لیباریٹریز،ہاسٹلز اور غیر نصابی سرگرمیاں جیسا کہ ا سپورٹس،سائنس اینڈ ٹیکنالوجی وغیرمہیا کرے گا۔ ہائرایجوکیشن کمیشن کی جانب سے لاگو کئے گئے تمام قواعد وضوابط کو پورا کر نے کےلئے ایئریونیورسٹی کی خدمات بھی حاصل کر لی گئی ہیں جس کے تحت جلد اوپی ایف یونیورسٹی ڈگری ایوارڈ کرنے کی اہل ہو جائےگی۔ اوپی ایف بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے حقوق کے تحفظ کےلئے بنایا جانے والاسرکاری ادارہ ہے جو پچھلے 40 سال سے سمندر پارپاکستانیوں کے مسائل کے حل کےلئے اپنی خدمات نجام دے رہا ہے ۔اس ادارے نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے مسائل کو اجاگر کرنے میں اور حل کروانے میں بہت نمایاں کردار ادا کیا ہے ۔اوپی ایف مستقبل میں اسی طرح فلاح بہبود کے شعبوں میں فعال کرداراداکر تا رہے گا۔
او پی ایف نے پچھلے چند برسوں میں بیرون ملک پاکستانیوں کیلئے خاصا کام کیا ہے کئی ایسے مکانات اور اراضی پر قبضے چھڑوائے جن پر پاکستان میں برسوں سے مافیا قابض تھی۔ ایسے بھی مکانات تھے جن پر 33سال سے قبضہ تھا۔ او پی ایف نے اس پر قبضہ ختم کروا کے اصل مالک کے حوالے کیا۔ اگر دیگر محکمے بھی اس جوش و خروش سے کام کریں اور عوامی مسائل حل کریں تو کوئی وجہ نہیں کہ عوام انہیں برا بھلا کہیں۔
٭٭٭٭٭٭٭٭
 
 

شیئر: