Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پرانی کاروں کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہونے لگا

لندن.... آٹو موبائل انڈسٹری کو ایک عرصے سے مارکیٹ میں پرانی گاڑیوں کا مقابلہ کرنا پڑ رہا ہے۔ جو لوگ نئی گاڑیاں خریدنے کے متحمل نہیں ہوسکتے وہ بالعموم پرانی گاڑیوں پر ہی اکتفا کرتے ہیں جبکہ دونوں کی قیمتوںمیں نمایاں فرق ہوتا ہے۔ اب بازار ذرائع نے بتا یا ہے کہ نئی کاروں کی قیمتوںمیں نمایاں اضافے کا رجحان بڑھنے لگا ہے او ر ایک اندازے کے مطابق گزشتہ سال کے مقابلے میں ان کی قیمت 30فیصد بڑھ چکی ہے۔ایسی الیکٹرک کاریں بھی زیادہ مقبول ہورہی ہیں جو چند سال قبل بنی ہیں۔ مگر ان سے زیادہ بہتر الیکٹرک کاریں بھی بازار میں آچکی ہیں۔ قیمتوں کے اعتبار سے پرانی کاروں میں سب سے زیادہ مہنگی کار رینالٹ کی زو ہے۔ جو 2017ءمیں 6300پونڈ میں دستیاب تھی ۔ اب اسکی قیمت میں 1900پونڈ کا اضافہ ہوچکا ہے۔ یہ قیمت اس حقیقت کے باوجود ہے کہ متذکرہ کار 1200میل چلی ہوئی ہے۔ باخبر ذرائع کا کہناہے کہ حکومت نے حال ہی میںڈیزل کاروں پر جو پابندی لگائی وہ بھی پرانی کاروں کی مانگ میں اضافے کا سبب بن رہی ہیں۔

شیئر: