شاہ سلمان اور اریٹیریا کے صدر کے درمیان جدہ میں ملاقات
منگل 24جولائی 2018ءکو سعودی عرب سے شائع ہونے والے اخبار ” المدینہ“ کی شہ سرخیاں
٭ شاہ سلمان اور اریٹیریا کے صدر کے درمیان جدہ میں ملاقات، حالات حاضرہ پر تبادلہ خیال
٭ 14شعبوں میں سرکاری و نجی اداروں اور فوجیوں کے منصوبوں کو فنڈ فراہم کرنے کا فیصلہ
٭ القطیف میں دہشتگرد تنظیموں کی مدد پر بحرینی شہری کو ریاض کی عدالت نے 9برس قید کی سزا سنادی
٭ جدہ میونسپلٹی، شہری دفاع، ٹریفک اور پولیس کی نمائندہ کمیٹی نے جدہ شاہراہ اسکان پر موجود ورکشاپ ہٹادیئے مالکان کی جانب سے متبادل جگہ فراہم کرنے کا مطالبہ
٭ تفریحاتی پروگراموں کے ٹکٹ حد سے زیادہ مہنگے ہیں، شائقین، لاگت سے مجبور ہیں، منتظمین
٭ سعودی حکومت نے 80ہزار ترک عازمین کے سفر حج میں آسانیاں پیدا کیں، ترک حکومت
٭ التحیتا کو آزاد کرانے کے لئے یمنی فوج کی کارروائی، حوثیوں کا تعاقب کیا جائے، عوام کا مطالبہ
٭ جدہ میں مکانات کے کرائے 8.3فیصد اور بنگلوں کے کرائے 5.6فیصد کم ہوگئے
٭ زیورات کی دکانوں میں سعودائزیشن کے قانون کی 893خلاف ورزیاں ریکارڈ
٭ نواز شریف کے ڈاکٹر کو معائنے سے روک دیا گیا
٭٭٭٭٭٭٭٭