Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نالے سے بڑی تعداد میں شناختی کارڈ برآمد

لاہور:  ملک بھر میں ہونے والے عام انتخابات سے ایک روز قبل ہی لاہور کے بند نالے سے بڑی تعداد میں شناختی کارڈ برآمد ہوئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 125 شفیق آباد میں بند نالے سے بڑی تعداد میں شناختی کارڈ برآمد ہوئے ہیں۔ واقعہ کی اطلاع ملنے کے بعد پولیس نے موقع پر پہنچ کر شناختی کارڈ تحویل میں لے کر تفتیش شروع کردی ہے ۔
دوسری جانب نادرا نے بھی شفیق آباد سے ملنے والے شناختی کارڈ کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔ نادرا حکام کا کہنا ہے کہ شفیق آباد تھانے سے رابطہ کر رہے ہیں، ابھی معلوم نہیں یہ کون سے کارڈ ہیں تاہم پولیس سے رابطہ ہونے کے بعد ہی کچھ پتا چل سکے گا۔
دوسری جانب تحریک انصاف کی امیدوار ڈاکٹر یاسمین راشد نے فوری طور پر واقعے کی تحقیقات کا مطالبہ کردیا ہے ۔
مزید پڑھیں:- - - - -نہ جانے ملک کس طرح چل رہا ہے‘ چیف جسٹس

شیئر: