سرائے میر کی نگرانی خفیہ کیمروں سے کرنے کافیصلہ
لکھنؤ- - - - اعظم گڑھ ضلع کے حساس قصبہ سرائے میر کی نگرانی اب سی سی ٹی وی کیمروں سے کی جائے گی۔ ڈی آئی جی وجے بھوشن نے تھانہ حلقہ میں واقع نوین کمپیوٹر و سی سی ٹی وی کیمرے کے کنٹرول روم کا افتتاح کر ، ایس پی نے قصبہ کے دکاناروں سے بھی اپنی دکانوں پر کیمرے لگانے کی گذارش کی۔ معلوم ہو کہ گذشتہ ماہ سرائے میر قصبہ میں بلوائیوں نے جم کر ہنگامہ کیا تھا۔ تھانہ کیمپس میں گھس کر جہاں توڑپھوڑ کی تھی وہیں پولیس بوتھ میں بھی آتشزنی کی تھی۔ اس واردات کے بعد افسروں نے قصبہ میں کیمرے لگانے کا فیصلہ لیا تھا۔ ایس پی روی شنکر چھوی کی پہل پر علاقائی لوگوں کی مدد سے سرائے میر قصبہ میں اعظم گڑھ لکھنؤ مین روڈ پر تین کیمرے لگائے گئے ہیں۔