Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مراٹھاریزرویشن تحریک: ممبئی میں مظاہرے،2ہلاک،بسوں میں توڑ پھوڑ، ٹرینیں روک دیں

ممبئی۔۔۔۔۔۔مراٹھا ریزرویشن تحریک کی آگ پوری طرح بھڑک چکی ہے اور  اس کی آنچ ممبئی تک پہنچ گئی۔ مہاراشٹر کے مختلف علاقوں میں پُرتشدد ہنگامے اور مظاہرے جاری ہیں۔ممبئی ،تھانے، پال گھر اور رائے گڑھ  سب سے زیادہ متاثر ہیں۔تھانے میں مراٹھا مظاہرین نے بسوں میں توڑپھوڑ کی اور ٹرینیں روک دی گئیں۔جنوبی تھانے کے ایکسپریس وے پر مظاہرین نے ’’راستہ روکو‘‘مہم شرو ع کی جس سے ٹریفک جام ہوگیااور نظام زندگی مفلوج ہو کر رہ گیا۔ آج ممبئی میں ہڑتال اورپُر تشدد مظاہروں کے دوران 10 پولیس اہلکار زخمی ہو گئے جن میں سے ایک کی موت واقع ہو گئی ہے۔ممبئی بند کے دوران آج بیسٹ بسوں پر پتھراؤ کیا گیا جس میں متعددافراد کے زخمی ہوگئے ۔بتایا جا رہا ہے کہ مظاہرین نے کئی گاڑیاں نذر آتش کر دیںاور 2 مظاہرین نے خود کشی کرنے کی کوشش کی۔گزشتہ روز مہاراشٹر بند کا سب سے زیادہ اثر اورنگ آباداور اس سے ملحق اضلاع میں نظر آیا جہاں2 روز قبل ایک نوجوان نے گوداوری ندی میں کود کر اپنی جان دے دی تھی اس کی آخری رسومات کل ادا کی گئی۔اس موقع پر مشتعل مظاہرین کے ساتھ جھڑپ میں پولیس کانسٹیبل زخمی ہوگیا تھاجس کی آج موت واقع ہو گئی ۔ پولیس کے ایک افسر نے کہا کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ کا انتظار کیا جا رہا ہے۔ اس کے ہاتھوں اور پیروں میں تشدد کے نشانات پائے گئے ہیں۔ مراٹھا نوجوان کی آخری رسومات کے وقت دیگر کئی پولیس اہلکار بھی زخمی ہوگئے تھے۔ایک طرف جہاں مراٹھا تحریک کی آگ بھڑکی ہوئی ہے وہیں دوسری طر ف مہاراشٹر حکومت کاچہرہ سامنے آگیا۔ مہاراشٹر حکومت میں مالیات کے وزیر چندرکانت پاٹل نے مراٹھا تحریک کے ہائی چیک ہونے کا الزام عائد کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ حکومت کے بس میں جو تھا وہ کیا، اب اس معاملہ پر عدالت فیصلہ سنائے گی۔ ساتھ ہی پاٹل کا یہ بھی کہنا ہے کہ چند سکوں کے عوض بعض لوگ اس تحریک میں شامل ہو گئے ہیں۔
مزید پڑھیں:- - - -شادی کیلئے عدالت پہنچنے والے نوجوان کی پٹائی

شیئر: