Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بلوچستان میں پولنگ اسٹیشن پر حملہ،3 فوجی اور اسکول ٹیچر جاں بحق

راولپنڈی ... بلوچستان میں پولنگ اسٹیشن پر فائرنگ سے پاک فوج کے3 اہلکار اور اسکول ٹیچر جاں بحق اور 14افراد زخمی ہوگئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق این اے271بلیدہ میں پولنگ اسٹیشن پر تعینات فوجی اہلکاروں پر حملہ کیا گیا۔ یہ واقعہ پاک،ایران سرحد کے قریب پیش آیا۔جاں بحق ہونے والوں میں سپاہی عمران، جہانزیب ،اکمل اور اسکول ٹیچر شامل ہیں۔
مزید پڑھیں:دشمن کو ناکام بنانے کے لئے عوام بلا خوف نکلیں،آرمی چیف

شیئر: