Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پولنگ کا وقت ختم ،ووٹوں کی گنتی شروع

اسلام آباد ..ملک بھر میں عام انتخابات کے لئے پولنگ کا وقت ختم ہوگیا۔ پولنگ اسٹیشن کے اندر موجود لوگوں کو ووٹ ڈالنے کی اجازت دی گئی۔ کون جیتے گا اورکون ہارے گا۔ ووٹوں کی گنتی شروع ہو گئی۔ پولنگ صبح 8بجے شروع ہوئی اور مقررہ وقت شام 6 بجے ختم ہوگئی ۔قومی اسمبلی کی 270اور صوبائی اسمبلی کی 570نشستوں کے لئے ووٹ ڈالے گئے ۔ 10کروڑ 59لاکھ سے زائد ووٹرز حق رائے دہی کے لئے اہل تھے۔ ن لیگ اور دیگر جماعتوں کی طرف سے پولنگ کے وقت میں اضافے کا مطالبہ کیا گیا جسے الیکشن کمیشن نے مسترد کردیا۔ الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ میڈیا شام 7 بجے سے پہلے نتائج نشر نہ کرے۔ضابطہ اخلاق کی پابندی کی جائے ۔
مزید پڑھیں:بلوچستان میں پولنگ اسٹیشن پر حملہ،3فوجی اور اسکول ٹیچر جاں بحق
 

شیئر: