Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

1441ھ میں تمام حاجیوں کیلئے شٹل سروس

مکہ مکرمہ ...وزارت حج و عمرہ میں ادارہ نقل و حمل کے سربراہ اعلیٰ ڈاکٹر بسام غلامان نے واضح کیا ہے کہ 1441ھ کے حج موسم میں تمام معلمین کے عازمین شٹل سرو س سے فیض یاب ہونگے۔ انہوں نے بتایا کہ 1441ھ تک مشاعر مقدسہ میں شٹل سروس کا نظام تمام حج اداروں کے تحت فریضہ حج کی سعادت حاصل کرنے والے حجاج پر نافذ کردیا جائیگا۔
 

شیئر: