Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستانی انتخابات میں تشدد کا دور دورہ، جعلسازی کے الزامات

جمعرات 26جولائی 2018ءکو سعودی عرب سے شائع ہونے والے اخبار ”الشرق الاوسط“ کی شہ سرخیاں
٭ پاکستانی انتخابات میں تشدد کا دور دورہ، جعلسازی کے الزامات، ابتدائی نتائج کے مطابق عمران خان کی جماعت آگے، نواز شریف کی پارٹی نے انتخابی نتائج مسترد کردیئے
٭ جنوبی شام کے غیر جانبدار شہر السویداءمیں داعش کے جنگجوﺅں نے قتل عام مچا دیا، 200سے زیادہ افراد ہلاک
٭ حوثیوں اور ایرانیوں نے عالمی جہاز رانی کو خطرات لاحق کردیئے
٭ ایران نے دھمکیوں کے ماحول میں مذاکرات سے انکار کردیا
٭ جنوبی سوڈان میں اقتدار کی تقسیم پر ابتدائی سمجھوتہ طے پاگیا
٭ لبنانی صدر میشال عون سے ملاقات کے بعدسعد الحریری نے حکومت کی تشکیل کی بابت پر امید ہونے کا اعلان کردیا
٭ مریخ پر وسیع و عریض جھیل دریافت
٭ عراقی صوبوں کیلئے مخصوص سرکاری ملازمین پر نوک جھونک شروع ہوگئی
٭ امریکہ نے مصر کیلئے منجمد فوجی امداد بحال کرنے کا عندیہ دیدیا
٭ مصری حکومت نے پارلیمنٹ کا اعتماد حاصل کرلیا
٭ سرکاری پروگرام بھاری اکثریت سے منظور
٭ الفتح تحریک نے غزہ کے خلاف کسی بھی کارروائی کے سلسلے میں مداخلت کو مسترد کردیا
٭٭٭٭٭٭٭٭
 

شیئر: