کابل۔۔۔افغانستان کے دارالحکومت کابل میں خودکش دھماکے میں افغان فورسز کے 5اہلکار ہلاک، پانچ زخمی ہوگئے۔ افغان حکام کے مطابق خودکش دھماکا کابل کے علاقے باغ داود میں کیا گیا جس میں خودکش بمبار نے افغان فورسز کے اہلکاروں کو نشانہ بنایا ہے۔ذرائع کے مطابق حملے کی ذمہ داری طالبان نے قبول کی ہے۔ خودکش دھماکے سے ارد گرد کی دکانوں اور گھروں کو بھی نقصان پہنچا ۔