Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اینٹی ڈوپنگ حکام امتیازی سلوک کررہے ہیں ،سرینا

 
واشنگٹن: امریکی ٹینس اسٹار سرینا ولیمز اینٹی ڈوپنگ حکام سے ناراض ہیں اور ان کا دعویٰ ہے کہ وہ ان سے امتیاز برت رہے ہیں کیونکہ تمام ٹینس اسٹار سے زیادہ ان کے ڈوپنگ ٹیسٹ لئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مجھ سے غیر منصفانہ سلوک روا رکھا جارہا ہے تاہم میں اسپورٹس کو ہر قسم کی برائیوں سے بچانے کیلئے اپنا کردار ادا کرتی رہونگی۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ صرف جون کے مہینے میں میرا 5 مرتبہ ڈوپ ٹیسٹ لیا گیا۔ مجھے تو کوئی فرق نہیں پڑے گا لیکن سب کے ساتھ یکساں سلوک کیا جائے۔ انہوں ے کہا کہ میں یہ بات تسلیم کرتی ہوں کہ اسپورٹس میں ایسے بھی لوگ ہیں جو ایماندار نہیں۔ میں تو خود ڈوپنگ ٹیسٹ کی حوصلہ افزائی کرتی ہوں۔ جب سب کے برابری سے ٹیسٹ ہونگے تو کھیل اس مسئلے سے پاک صاف ہوجائے گا۔ میں یہی بات ہر جگہ کہتی ہوں کہ مساوات شرط ہے۔ اگر سب کے5مرتبہ ٹیسٹ ہوتے ہیں تو میرا بھی ہو تو کوئی فرق نہیں پڑتا۔ انہوں نے کہا کہ وقت آگیا ہے کہ کچھ کھلاڑیوں کے ٹیسٹ لئے جائیں۔ واضح رہے کہ امریکی کھلاڑی نے ومبلڈن کے دورا ن اعلان کیا تھا کہ اگر دوسرے کھلاڑیوں کے ٹیسٹ بھی لئے جاتے تو مجھے اعتراض نہیں ہوتا۔ 

شیئر: