Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بیجنگ میں امریکی سفارتخانے کے سامنے دھماکا،کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

بیجنگ۔۔چین میں مقامی پولیس حکام نے بتایا ہے کہ جمعرات کے روز بیجنگ میں امریکی سفارتخانے کے سامنے ہونے والے دھماکا بارود لیجانے والے ایک شخص کے ہاتھ وہ مواد پھٹنے سے ہوا، تاہم اس میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔ دھماکا خیز مواد لے جانے والے 26 سالہ شخص کی شناخت شمالی منگولیا کے رہائشی کے طور پر ہوئی ہے، جسے حادثے کے بعد ہسپتال لے جایا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق مضروب کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔دھماکے کا منظر ریکارڈ کرنے والی ویڈیو میں چینی دارلحکومت کے سفارتی کمپلیکس کے سامنے سے دھواں اٹھتے دیکھا جا سکتا ہے جبکہ پولیس نے علاقے کو اپنے محاصرے میں لے رکھا ہے۔امریکی سفارتخانے نے اس واقعے پر کسی قسم کا تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا ہے۔بیجنگ کے جس علاقے میں دھماکا ہوا، وہاں متعدد ممالک کے سفارتخانے واقع ہیں جن میں اسرائیل، بھارت سمیت امریکا کا سفارتی علاقہ بھی وہیں واقع ہے۔

شیئر: