Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دھاندلی کیخلاف 30 جولائی کو احتجاج کا اعلان

چارسدہ:  اے این پی کے سربراہ اسفندیار ولی نے الزام عائد کیا ہے کہ انتخابات کے دوران دھاندلی کی گئی ہے اور اس کے خلاف 30 جولائی کو ہر ضلع میں پرامن احتجاج کیا جائے گا۔
چارسدہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ نے کہا کہ یہ لڑائی صرف ہماری نہیں، سب کی لڑائی ہے اور سب کو مل کو ایک ہی مؤقف اپنانا ہو گا، آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کے بعد مشترکہ لائحہ عمل کااعلان کیا جائے گا۔
اسفندیار ولی نے کہا کہ میاں افتخار، حاجی بلور اور میں اے پی سی میں شرکت کرنے جا رہے ہیں، اے پی سی میں سب پارٹیاں بیٹھ کر مشترکہ حکمت عملی بنائیں گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ سب کی لڑائی ہے تو سب مل کر فیصلہ کریں کہ کیسے لڑنا ہے ، الیکشن کے دن جو مرد و خواتین نکلے ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔
مزید پڑھیں:- - - -پنجاب: ن لیگ کا حکومت بنانے کا اعلان

شیئر: