ہندوستان نے ایرانی سودا منسوخ کردیا
ریاض۔۔۔۔باخبر ذرائع نے بتایا ہے کہ امریکی پابندیوں کے خوف سے انشورنس کمپنی کی جانب سے ایرانی پٹرول بردار جہاز کو انشورنس دینے سے انکار کرنے پر ہندوستان پٹرولیم کورپ نے ایران کے ساتھ سودا منسوخ کردیا۔ ہندوستان کی یہ کمپنی سب سے بڑی ہے۔ باخبر ذرائع کا کہنا ہے کہ نئے انشورنس پیکیج کے تحت ایرانی پٹرول لانے لے جانے والے کسی بھی جہاز کو کسی طرح کا کوئی تحفظ حاصل نہیں ہوگا۔