سامسنگ کمپنی گیمنگ فون کی تیاری میں مصروف
سامسنگ کمپنی جلد گیمنگ اسمارٹ فون متعارف کرانے کا ارادہ رکھتی ہے۔ لیکس کے مطابق ریزر ، شیاؤمی اور ہواوے کے بعد سامسنگ بھی جلد گیمنگ اسمارٹ فون کی دنیا میں قدم رکھ دے گی۔ فون سے متعلق قیاس آرائیاں سامنے آرہی ہیں جن کے مطابق اس فون میں ممکنہ طور پر اسنیپ ڈریگن 845 پروسیسر یا کوئی اور نیکسٹ جنریشن چپسٹ شامل کی جائے گی۔ اسٹوریج کے لیے فون میں 6 جی بی اور 8 جی بی ریم دیا جائے گا۔ فون میں سپر ایمولڈ ڈسپلے دیا جائے گا جس کا ریفریش ریٹ 120 ہرٹز تک ہوگا ۔ ڈسپلے کا سائز 6 انچ تک ہونے کا امکان ہے۔ فون کی قیمت 600 ڈالر سے 850 ڈالر کے درمیان ہوگی۔