Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہولناک بے حسی کا مظاہرہ کرنے والے بلڈر پر جرمانہ

 پینیر، شمال مغربی لندن..... تعمیراتی صنعت جہاں وقت کے ساتھ انتہائی ٹیکنیکل اور صاف ستھری ہوتی جارہی ہے اس سے وابستہ بہت سے بلڈرز اور ٹھیکیدار آج بھی اپنی ذمہ داریوں سے پہلو تہی کرتے نظر آتے ہیں او رانہیں اس بات کی پروا نہیں ہوتی کہ وہ جو کچھ کررہے ہیں اس سے کسی کو کیا نقصان ہوگا۔ ایسا ہی کچھ یہاں مقامی اسکول کے میدان میں دیکھنے میں آیا جب کچھ بلڈرز اور ٹھیکیداروں نے رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھا کر ٹوٹی ہوئی عمارتوں وغیرہ کے ملبے اور کچرے کے ڈھیر بچوں کے کھیل کے میدان میں ڈال دیئے تاہم انکی چالاکی ناکام ثابت ہوئی کیونکہ قریب ہی لگے سی سی ٹی وی کیمرے نے انکی وڈیو بنالی تھی اس طرح ا ن کے بارے میں کہا جاسکتا ہے کہ رنگے ہاتھوں پکڑے گئے۔ محکمہ بلدیات نے بلڈرز پر 51ہزار پونڈ جرمانہ کردیا ہے اور سخت سرزنش بھی کی ہے۔

شیئر: