Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اگلے انتخابات جلد ہونگے،ن لیگ

کراچی... مسلم لیگ ( ن)سندھ کے صدرشاہ محمد شاہ،جنرل سیکرٹری سلیم ضیاءاور پنجاب کے سابق وزیرتعلیم رانامشہود نے کہا ہے کہ اگلے انتخابات5سال بعد نہیں بلکہ بہت جلد ہوںگے۔ملک کو 80 کی دہائی کی جانب دھکیل دیا گیا۔سرحدوں کی حفاظت کرنے والوں کا کام سیاست میں دخل اندازی نہیں ۔اندر باہر وردی والوں نے ہمارے ووٹروں کو پولنگ اسٹیشن کے اندر جانے سے روکا۔ملک کو لوٹ کر پی ٹی آئی میں شامل ہونے والوں کے روز کی بنیاد پر کچے چھٹے کھولیں گے۔ نیب زدہ لوگوں کو وزارت نہ دینے والے اپنے وعدوں پر عمل کریں۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے نہوں نے کہاکہ ملک کا اصل مینڈیٹ ہمارے پاس ہے۔ ہمارے امیدواروں نے انتخابات میں برے حالا ت کے باوجود اچھے نتائج پیش کئے۔ ہمارے لوگوں کی وفاداریاں تبدیل کرانے کے لئے مختلف قسم کے ہتھکنڈے استعمال کئے گئے۔ گذشتہ 5 سالوں میں ہم پر دھرنے مسلط کئے گئے۔ ہمارے دور میں سول نافرمانیاں ہوئیں جسے ہم نے برداشت کیا۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کے نتائج کو ہرگز برداشت نہیں کریں گے اس الیکشن میں اداروں نے ایک جماعت کے لئے کام کیا۔ عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جہانگیر ترین ، علیم خان اور پارٹی کے دیگر 27 کارکنان جن کا نام پانا مہ میں شامل ہیں ، ان کی جائیدادیں واپس لا کر ملک کی ترقی پر خرچ کریں۔ انہوںنے کہا کہ کراچی کی تمام نشستوں پر دوبارہ گنتی پر جائیں گے۔ 
مزید پڑھیں:چوہدری نثار کو شیر کی اہمیت کا اندازہ ہوگیا،پرویز رشید

شیئر: