محسن رضا پر جان ومال کی دھمکی کا الزام طے
اتوار 29 جولائی 2018 3:00
لکھنؤ۔۔۔۔اے سی جے ایم نربھے پرکاش نے مار پیٹ ، گالم گلوچ، جان مان کی دھمکی دینے کے معاملے میں بھاجپا حکومت کے وزیر محسن رضا کیخلاف الزام طے کرتے ہوئے گواہی کیلئے 4اگست کی تاریخ دی ہے۔ عدالت نے محسن رضا کے ساتھ ہی اس معاملے ایک اور ملزم اکبر عرف سجو کیخلاف بھی الزام طے کیا ۔ واضح ہو کہ ٹرک ڈرائیور للن نے ایف آر درج کرائی تھی جس میں بتایا گیا تھا کہ وہ ٹرک لیکر نبی اللہ روڈ سے ہوئے چھتے پل کی طرف سے مڑرہا تھا کہ اس دوران اکبر عرف سجو اورمحسن رضا سائیکل چلاتے ہوئے ٹرک کے سامنے آگئے۔ ٹرک کو فوراً بریک لگایا تاہم دونوں نے ٹرک کے سامنے سائیکل کھڑی کرکے گالیاں دینے لگے ۔ ٹرک سے نیچے اترنے پر محسن اور سجو نے لاتوں گھونسوں کی بارش کردی۔ٹرک ڈرائیور نے بتایا کہ کسی طرح جان بچا کر بھاگنے لگا تو اینٹ اٹھاکر اس کی پیٹھ پر دے ماری ۔یکم ستمبر 2017ء کو ملزم محسن رضا نے عدالت میں حاضر ہوکر ضمانت حاصل کی تھی۔