مقبوضہ بیت المقدس۔۔۔اسرائیل میں مظاہروں میں مشہور ہونے والی فلسطینی لڑکی احد تمیمی کو رہا کر دیا گیا ۔اسرائیلی حکام نے بتایا ہے کہ تمیمی اور ان کی والدہ کو اتوار کی صبح رہا کر کے فلسطینی علاقوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔ سترہ سالہ تمیمی کو ایک اسرائیلی فوجیوں کو تھپڑ اور لات مارنے پر آٹھ ماہ کی قید سنائی گئی تھی۔ اس واقعے کے بعد یہ نوجوان لڑکی فلسطینی مظاہرین میں مزاحمت کی ایک علامت بن گئی تھی۔ بتایا گیا ہے کہ تمیمی کے مغربی اردن میں واقع اپنے گھر پہنچنے پر فلسطینیوں نے اس کا شاندار استقبال کیا۔