Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ضیوف الرحمن خوش آمدید

سعودی عرب سے شائع ہونے والے اخبار ”البلاد‘ کا اداریہ نذر قارئین
  دنیا کے مختلف علاقوں اور ممالک سے عازمین حج کے قافلوں کا تانتا بندھا ہوا ہے۔ ضیو ف الرحمن ہوائی اڈوں، بندرگاہوں اور بری سرحدی چوکیوں پر پہنچ رہے ہیں۔ سہولت اور آسانی کیساتھ ان کی کارروائی انجام دی جارہی ہے۔ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم اور خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی حکومت کی زبردست مساعی کی بدولت سارے کام منظم شکل میں انجام دیئے جارہے ہیں۔ سعودی حکومت برسہا برس سے ضیوف الرحمن کی خدمت میں ادنی فروگزاشت سے کام نہیںلے رہی۔سعودی عوام اور حکام ضیوف الرحمن کو بہترین خدمات فراہم کرنے، عبادت کا مثالی ماحول برپا کرنے کیلئے ترقی یافتہ خدمات مسلسل پیش کررہے ہیں۔ نت نئے افکار کا سہارا لیکر خدمات کو جدید تر بنانے میں لگے ہوئے ہیں۔
مکہ مکرمہ میں حج انتظامات کرنے والے سرکاری اور نجی اداروں نے ضیوف الرحمن کی خدمت کی تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔ خادم حرمین شریفین کے مشیر مرکزی حج کمیٹی کے سربراہ اور گورنر مکہ مکرمہ شہزادہ خالد الفیصل انتظامات کی نگرانی میں دن رات ایک کئے ہوئے ہیں۔
مختلف ادارے حجاج کو معیاری خدمات پیش کرنے اور ہر پہلو سے انکی نگہداشت کرنے نیز انکی خدمت کیلئے جملہ وسائل مسخر کئے ہوئے ہیں۔ ضیوف الرحمن کی ارض مقدس آمد سے لیکر وطن واپسی کیلئے روانگی تک انہیں تمام خدمات تسلسل کیساتھ پیش کی جاتی رہیں گی۔
٭٭٭٭٭٭٭٭
 
 

شیئر: