مکہ سے خواتین بغیر محرم کے حج کرسکتی ہیں، المطلق
ریاض ....سربرآوردہ علماءبورڈ کے رکن اور مشیر ایوان شاہی شیخ ڈاکٹر عبداللہ المطلق نے واضح کیا ہے کہ مکہ ، جدہ یا طائف سے حج کا ارادہ کرنے والی خواتین او رملازمائیں بغیر محرم کے اسلام کا پانچواں رکن ادا کرسکتی ہیں۔ اانہوں نے توجہ دلائی کہ فرض حج کے سلسلے میں محرم کی موجودگی کی بابت علماءمیں اختلاف پایا جاتا ہے۔ وہ سعودی چینل ون کے فتاوی پروگرام میں مختلف سوالات کے جواب دے رہے تھے۔ ان سے دریافت کیا گیا تھا کہ کیا مکہ، جدہ یا طائف سے حج پر جانے والی خواتین کیلئے محرم کا ہونا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ضروری نہیں ہے۔