اناؤ : فیکٹری میں 3مزدور ہلاک ،2کی حالت نازک
اناؤ۔۔۔۔گتہ فیکٹری میں رنگائی کیلئے قائم ٹینک کا پمپ درست کرنے کیلئے ایک مزدور ٹینک میں اترا ہی تھا کہ گیس کی وجہ سے بیہوش ہوگیاساتھی کو ٹینک سے نکالنے کی کوشش میں یکے بعد دیگرے 5مزدور ٹینک میں گر کر بیہوش ہوگئے۔فیکٹری میں کہرام مچ گیا۔ اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کی ٹیموں نے موقع پہنچ کر مزدوروں کو باہر نکالا ۔ اس دوران 2ہلاک جبکہ 3کو نازک حالت میں اسپتال پہنچایا گیا جہاں تیسرے مزدور نے بھی دم توڑ دیا۔مرنے والوں کی شناخت ہارون، آشیش ، بھجن لال کے طور پر ہوئی جبکہ ہری رام اور اکھلیش اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ پولیس نے واقعہ کی رپورٹ درج کر کے چھان بین شروع کردی۔