نئی دہلی۔۔۔۔دہلی کی عدالت نے بھارتیہ ریلوے کھان پان اور سیاحت کارپوریشن ( آئی آر سی ٹی سی) گھوٹالہ معاملے میں راشٹریہ جنتا دل کے چیف لالو پرساد ، ان کی اہلیہ رابڑی دیوی ، بیٹے تیجسوسی یادو اور دیگر کو بطور ملزم سمن جاری کرکے عدالت میں حاضرہونے کی ہدایت کی گئی۔ خصوصی جج اروند کمار نے آئی آر سی ٹی سی گھوٹالا معاملے میں اس کے 2ہوٹلز چلانے کی ذمہ داری ایک پرائیویٹ کمپنی کے سپرد کرنے پر بے قاعدگیوں سے متعلق معاملے میں تمام ملزمان کو 31اگست کو عدالت میں پیش ہونے کا حکم جاری کیا۔ معاملے میں 16اپریل کو چارج شیٹ دائر کرنے کے بعد سی بی آئی نے کہا تھا کہ ملزمان کیخلاف ٹھوس ثبوت موجود ہیں۔
مزید پڑھیں:- - - - -لکھنؤ: دن دہاڑے کیش وین پر فائرنگ،سیکیورٹی اہلکار ہلاک