معیاری احرام کیلئے مکمل سفید اور 99فیصد کاٹن ضروری ہے، سعودی اسٹینڈرڈ
معیاری احرام کیلئے مکمل سفید اور 99فیصد کاٹن ضروری ہے، سعودی اسٹینڈرڈ
بدھ 1 اگست 2018 3:00
مکہ مکرمہ .... سعودی اسٹینڈرڈ آرگنائزیشن نے احرام کی چادروں کامعیار دریافت کرنے کیلئے مشورے پیش کردیئے۔ آرگنائریشن نے ٹویٹر کے اپنے اکاﺅنٹ پر عازمین حج و عمرہ سے کہا ہے کہ وہ احرام خریدنے سے قبل یہ اطمینان ضرور کرلیں کہ چادر کا رنگ سو فیصد سفید ، چمکدار ہو۔ اس پر کسی بھی قسم کی گندگی اور کوئی نشان نظر نہ آرہاہے۔ دوسری بات جس کا اطمینان کرنا ضروری ہے وہ یہ ہے کہ احرام کی چادر میں 99فیصد کاٹن استعمال کیا گیا ہو۔ یہ ساری معلومات احرام کے پیکٹ پرتحریر کوائف پڑھ کر معلومات کی جاسکتی ہیں۔ دونوں چادروں کی لمبائی اور چوڑائی ایک جیسی ہو اوران پر کسی بھی طرح کا کوئی نقش نہ بنا ہوا ہو۔ احرام کی چادروں کے مضبوط ہونے کا اطمینان حاصل کرنے کیلئے دونوں مختلف جہتوں سے انہیں اچھی طرح سے کھینچ کر چیک کرلیا جائے۔