Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

رفیع کومداحوں سے بچھڑے 38برس مکمل

برصغیر پاک و ہند کے مایہ ناز گلوکار سروں کے بادشاہ محمد رفیع کو اپنے مداحوں سے بچھڑے 38برس مکمل ہو گئے۔ 24دسمبر1924ء کو کوٹلہ سلطان سنگھ امرتسر میں پیدا ہونے والے محمد رفیع 7 بہن بھائیوں میں سے سب سے چھوٹے تھے۔ بچپن میں ہی گلوکاری کا شوق رکھنے والے محمد رفیع نے پہلی بار1941ء میں لاہور میں پنجابی فلم ”گل بلوچ“ کیلئے گانا گایا۔محمد رفیع کی زندگی میں سب سے بڑا موڑ اس وقت آیا جب موسیقار نوشاد نے انہیں گانے کاموقع دیا۔ نوشاد کیساتھ محمد رفیع کی جوڑی بہت کامیاب رہی۔ گائیکی کے ساتھ محمد رفیع کو اداکاری کا بھی شوق تھا۔انہوں نے ”سماج کو بدل ڈالو“ اورہدایت کارشوکت حسین رضوی کی فلم ”جگنو“ میں اداکاری کی۔40سال سے زائد عرصے تک نغمے بکھیرنے والے محمد رفیع نے 30 ہزار کے قریب فلمی اور غیرفلمی نغمات ریکارڈ کروائے۔31 جولائی 1980کو56برس کی عمر میں محمد رفیع اس دنیا کو الوداع کہہ گئے تھے۔
 

شیئر: