منیلا ۔۔۔ فلپائن کے جزیرے بیسلن میں ایک فوجی چوکی پر منگل کی صبح ایک وین کے اندر ہونے والے دھماکے میں کم از کم 10 افراد ہلاک ہو گئے۔عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق علاقے کے اسکاؤٹ رینجر یونٹ کے کمانڈر لیفٹیننٹ کرنل مون المودووار نے بتایا کہ فوجی چوکی پر سکیورٹی فورسز نے وین روک کر اس کے ڈرائیور سے بات چیت کی تھی اور اس کے کچھ ہی لمحے بعد اس میں دھماکہ ہوا. اب تک یہ پتہ نہیں چل سکا ہے کہ حملے میں کسے نشانہ بنایا گیا تھا لیکن یہ طے ہے کہ دھماکے مقررہ وقت سے پہلے ہو گیا۔ دھماکے میں ایک فوجی، 5جنگجو اور ایک خاتون اور اس کا بچے سمیت 4 شہری ہلاک ہوگئے۔