مختلف ممالک کے 558ہزار عازمین مملکت پہنچ گئے
جمعرات 2اگست2018ء کو سعودی عرب سے شائع ہونے والے اخبار ”الشرق الاوسط “ کی شہ سرخیاں
٭ مختلف ممالک کے 558ہزار عازمین مملکت پہنچ گئے
٭یمنی فریقوں کے درمیان مذاکرات ستمبر کے شروع میں جنیوا میں ہونگے، سفارتکار
٭ امریکہ میں متعین سعودی سفیر خالد بن سلمان اور امریکی سینٹرل کمان کے کمانڈر کی ملاقات
٭ سعودی پبلک انویسٹمنٹ فنڈ نے ” 2018ءمیں سرمایہ کاری کا مستقبل“ فارمولے میں کثیر فریقی شرکاءکو شریک کرلیا
٭ آبنائے ہرمز کے راستے تیل کی سپلائی برقرار رکھنے کیلئے خلیجی ممالک نے ہنگامی اسکیمیں تیار کرلیں
٭ امریکہ نے ترکی کے 2وزراءپر پابندیاں عائد کردیں
٭ ایرانی پارلیمنٹ نے اقتصادی بحران پر جواب طلب کرنے کیلئے حسن روحانی کو ایوان میں طلب کرلیا
٭ مراکش کے فرمانروا نے وزیر اقتصاد و خزانہ کو برطرف کردیا
٭ روس نے ایرانی افواج کو جولان کی شامی پہاڑیوں سے 85کلو میٹر پیچھے ہٹادیا
٭ عراقی وزیر اعظم حیدر العبادی نے 50عہدیداروں کو کرپشن کے شبے میں تحقیقاتی کمیشن کے حوالے کرنے کا عندیہ دیدیا
٭٭٭٭٭٭٭٭