Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عازمین عہد رسالت کی یادیں تازہ کرنے کیلئے تاریخی مقامات پہنچ گئے

    مدینہ منورہ - - - -  عازمین حج عہد رسالت کی انمول یادیں تازہ کرنے کیلئے تاریخی مقامات کی زیارت کرنے لگے۔ حج سے قبل لاکھو ںعازمین مدینہ منورہ مسجد نبوی شریف کی زیارت کیلئے پہنچے ہوئے ہیں۔ وہ رسول کریم کے پیارے شہر مدینہ منورہ میں قیام کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ان تاریخی مساجد کی زیارت کا بھی اہتمام کر رہے ہیں جن سے سیرت طیبہ کے اہم واقعات جڑے ہوئے ہیں۔ گورنر مدینہ منورہ شہزادہ فیصل بن سلمان مدینہ طیبہ میں زائرین کو مطلوبہ  خدمات کی مسلسل فراہمی کی نگرانی کر رہے ہیں جبکہ ان کے نائب شہزادہ سعود بن خالدالفیصل زائرین کی نگہداشت میں پیش پیش ہیں۔ مدینہ منورہ سے موصولہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اول تو زائرین مسجد نبوی شریف کی زیارت او رپھر روضہ مبارکہ میں نماز ادا کرنے کا اہتمام کر رہے ہیں جبکہ پیغمبر اسلام اور صاحبین رضی اللہ تعالیٰ عنہما کی خدمت میں صلاۃ و سلام بھی پیش کرنے میں لگے ہوئے ہیں۔ علاوہ ازیں اسلامی تاریخی کی پہلی مسجد قباء ، اسلامی تاریخ می پہلی نماز جمعہ کی شاہد مسجد الجمعہ کا بھی رخ کر رہے ہیں جبکہ غزوہ احد کے شاہد تاریخی اور مبارک پہاڑ احد بھی جار ہے ہیں۔ وہاں وہ جبل عینین اور اس مقام پر بھی نظر ڈال رہے ہیں جہاں رسول کریم نے عقب سے حملے کو روکنے کیلئے تیر اندازوں کو تعینات کیا تھا اسے جبل الرماہ کہا جاتا ہے۔ مسجد قبلتین پہنچ کر مسجد اقصیٰ کی بجائے قبلہ خانہ کعبہ متعین کئے جانے کے فیصلے پر پہلی بار عملدرآمد کے مقام کی زیارت کر رہے ہیں۔ مسجد الغمامہ اور بیئر عثمان کی زیارت کو بھی مدینہ منورہ کے پروگرام میں شامل کئے ہوئے ہیں۔
مزید پڑھیں:- - - -گاڑیوں کے فاضل پرزوں کے غیر قانونی کاروبار پر غیر ملکی اور سعودی پر 2لاکھ ریال جرمانہ

شیئر: